: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نوٹ بندی کے بعد ملک کی تازہ معاشی صورتحال اور مختلف علاقوں میں نقدی کی
قلت کے حالات کا جائزہ لینے اور ان پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے وزیر اعظم
نریندر مودی آج نیتی آیوگ کے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ میٹنگ کررہےہیں۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر
مودی کے سامنے صورتحال تجزیہ
پیش کرنے کے لئے ایک درجن ماہرین اقتصادیات کو مدعو کیا گيا ہے۔اس میٹنگ کا موضوع " اقتصادی پالیسی: آئندہ کی حکمت عملی" ہے اور اس میں
وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین اروند پناگڑیا کے
ساتھ دیگر سنیئر افسران شرکت کررہے ہیں۔